اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں

گذشتہ دنوں کرناٹک میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب کا سامنا کر رہے لوگوں کے لیے اب مزید پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ سیلاب کا پانی تو علاقے سے نکل چکا ہے، لوگ اب کیمپ سے نکل کر اپنے گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ لیکن کھیتوں میں لگی ان کی کاشت پوری طرح تباہ و برباد ہو چکی ہے۔

people are suffering in critical situation
کرناٹک: سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں

By

Published : Oct 26, 2020, 4:02 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مسلسل بارش کے بعد بھیما ندی کے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث کئی کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے گھروں میں رکھیں روزمرہ کی اشیاء خور د نوش پوری طرح تباہ و برباد ہو چکی ہیں۔

کرناٹک: سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں

سرپور و شاہ پور اور وڈگرہ کے دیہاتوں میں سیلاب کا زیادہ اثر ہوا ہے شاہ پور تعلقہ کے نیکل دیہات کے کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے کئی افراد کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کرناٹک: سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں

اب سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جب لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تو گھروں کی حالت بے حد خستہ ہے۔ بڑی اماں کا مکان جو نیکل دیہات میں آتا ہے بارش کی وجہ سے دو کمرے کی فرش پوری طرح زمین میں دھنس چکی ہے بڑی اماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہم لوگ بہت غریب ہیں گھر میں جملہ جند افراد رہتے ہیں جن میں تین بڑے اور 6 بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' بچے گائے چرا کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں، ناخواندگی کے سبب کوئی دوسرا کام نہیں کر سکتے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ' ان کے گھر کی درستگی کے لیے تعاون کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی


واضح رہے کہ سیلاب کی وجہ سے کئی لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں رکھا گیا ہے جو لوگ بارش کم ہونے کی وجہ سے اپنے گاؤں اپنے گھروں کو جا رہے ہیں وہاں پر مختلف قسم کے مسائل سے انہیں گزرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details