تحریک آزادی کے مجاہد ایچ ایس دورے سوامی کی توہین کرنے والے بی جے پی رہنما کے خلاف سماجی تنظیوں نے احتجاج کیا ۔
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں سماجی، اور دلت تنظیموں کی جانب سےگاندھی مجسمے کے پاس احتجاج کیاگیا۔
اس موقع پر آل انڈیا ڈیموکریٹک خواتین تنظیم کی ریاستی صدر کے نیلا نے کہا ملک بھر میں بی جے پی حکومت ذات پات کی سیاست کررہی ہے۔ بار بار اس ملک کے دستور کے خلاف کام کرنے کی کوشش کی جارہی۔
دورےسوامی کی توہین پر کاروائی کا مطالبہ انھوں نے کہا کہ ملک میں گاندھی کے قاتل گوڈسے کی پوجاکرنے والوں کو ایوارڈز سےنوازا جارہاہے۔ گاندھی کے قاتلوں کو بی جے پی دیش بھگت کہتی ہے۔ اور ملک کی تحریک آزادی میں حصہ لینے والے کرناٹک کے بزرگ ایچ یس دورے سوامی کو نقلی مجاہد آزادی کہتی ہے۔
کرناٹک کے 101برس کے ایچ یس دورے سوامی نے تحریک آزادی میں حصہ لیاتھا۔ یہ کرناٹک کی ساری عوام جانتی ہے۔ بیجاپور کے بی جے پی رکن اسمبلی یتنال نے تحریک آزادی کے بزرگ ایچ یس دورے سوامی کے خلاف جونازیبا کلمات کہے ہیں، اس کے خلاف وزیر اعلیٰ ایدو روپا سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ودیگر صورت آئندہ دنوں میں ریاست بھر میں بی جے پی کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا انتباہ دیا۔