ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس ماثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک یہاں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
حکومت نجی ہسپتالوں کو اعتماد میں لے اس تعلق سے بات کرتے ہوئے ڈی کے شیوا کمار نے افسوس کا اظہار کیا کہ کورونا وبا کے دوران آج تک یڈیورپا سمیت حکومت کے کسی بھی وزیر نے کسی بھی ہسپتال کا نہ دورہ کیا اور نہ ہی کووڈ-19 کے مریضوں ہی سے ملاقات کی۔
مزید پڑھین:
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وباء جیسی صورتحال میں وہ نجی ہسپتالوں کو اعتماد میں لے نہ کہ انہیں دھمکیاں دے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر سلیم احمد نے بتایا کہ ریاستی بی جے پی حکومت تغلقی رویہ اپنائے ہوئے ہے اور اپوزیشن کی تجاویز ان کے نزدیک کوئی معنی نہیں رکھتی۔