اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر میں کانگریس کمیٹی کا اجلاس

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیو کمار آج باضابطہ کرناٹک کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر کی قیادت سنبھال رہے ہیں، اس کے لئے انہوں نے ریاست کے صدر مقام بنگلورو میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔

یادگیر میں کانگریس کمیٹی کا اجلاس
یادگیر میں کانگریس کمیٹی کا اجلاس

By

Published : Jul 2, 2020, 3:49 PM IST

اس پروگرام کے لیے ریاست بھر سے دس لاکھ سے زائد کانگریس کارکنان کو بیک وقت آن لائن جوڑا گیا، آج ضلع یادگیر میں کانگریس دفتر میں بھی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار کے باقاعدہ عہدہ سنبھالنے کا راست طور پر مشاہدہ کے لئے لیے پارٹی کے ضلعی دفتر میں ایک عظیم الشان ڈیجیٹل پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔

یادگیر میں کانگریس کمیٹی کا اجلاس

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے ڈی کے شیوکمار کے عہدے کا جائزہ لینے کا آن لائن پروگرام کا بنگلور میں افتتاح وندے ماترم گیت سے کیا گیا اس کے فوری بعد ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیو کمار نے خطاب کیا جس کو یادگیر کے کانگریس پارٹی کے مقامی قائدین نے بغور سننا اس موقع پر سابق رکن قانون ساز کونسل چنا ریڈی پاٹلدشنا پور رکن اسمبلی شاہ پور، ضلع کانگریس صدر مری گوڑا، ریاستی نائب صدر حاجی شمس الزمان، ضلع اقلیتی سیل کے صدر لائق حسین بادل، ریاستی یوتھ سیکریٹری رگھو ویندر، کانگریس یوتھ رہنما شیخ ظہیرالدین سویرا، ضلع کانگرس مہلا صدر منجولا، رکن بلدیہ منصور احمد افغان، شیخ ذکی الدین، عنایت الرحمن، سابق اراکین بلدیہ،کے علاوہ کانگریس پارٹی کے مختلف شعبہ جات کے صدر اور اراکین نے اس پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر تمام قائدین کو ماسک سنیٹیزر تقسیم کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details