کرناٹک کے دارالحکمت بنگلورو میں واقع کیمپیگوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈیزیبل ایئر کرافٹ ریکوری کٹ نصب کیا گیا ہے۔
ڈیزیبل ایئر کرافٹ بحالی کٹ کے آپریٹر نے منگل کے روز کہا کہ ہنگامی صورتحال کے مدنظر رن وے کو جلدے سے خالی کرنے کے لئے شہر کے ہوائی اڈے پر کٹ کو نصب کیا گیا ہے۔
بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (بی آئی ایل) کے آپریٹر نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ "ہمارے کیمپیوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر کسی حادثہ کی صورت میں غیر فعال طیاروں کے لئے ریکوری کٹ تیزی سے دوبارہ کام کا آغاز کرے گی۔
جرمنی کی کنز جی ایم بی ایچ نے ہائی تکنیک والے اس کٹ کو تیار کیا ہے جو بھارت اور جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کی پہلی تکنیک ہے۔
بی آئی ایل کے چیف ایگزیکٹو ہری مارار نے اس موقع پر کہا کہ "نقل و حمل کٹ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہنگامی صورت میں رن وے کی بندش کم سے کم کیا جائے کیونکہ رن وے پر ایک خراب طیارہ ہوائی اڈے کی کارروائیوں میں خلل ڈال سکتا ہے، اس سے پروازوں میں تاخیر یا رخ موڑنا پڑتا ہے۔"
ایک معاہدے کے تحت جس پر 2020 میں دستخط ہوئے تھے، کنز اس کٹ کو مینٹین کرے گی اور شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں دیواناہالی ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز کو ٹھیک کرنے کی تربیت کا ایک مرکز قائم کرے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ سامان رن وے پر ہنگامی صورتحال کے دوران سب سے بڑے مسافر طیارے ایئربس اے 380 کو ٹھیک کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے''۔