کرناٹک کے ضلع یادگیر میں حیدرآباد بیجاپور روڈ کی خستہ حالی سے مقامی باشندے کافی پریشان ہیں لیکن سڑک کی خستہ حالی کے باوجود انتظامیہ نے اسے مرمت کرانے یا اس کی تعمیر کو لیکر کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا ہے۔
حیدرآباد بیجاپور روڈ کی خستہ حالی حادثات کو دعوت مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انتظامیہ سے کئی بار مطالبہ کیا گیا لیکن ہماری کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں اور اس سے کوئی بڑا حادثہ ہونے کا ہمیشہ خدشہ ہوتا ہے لیکن انتظامیہ کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش سے اس سڑک میں درار پڑ گئی ہے۔
یادگیر کے کولی سماج کے صدر ڈاکٹر امیش نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اس سڑک کا معائنہ کریں۔
انہوں نے کہا کے اس روڈ کو پچھلے بیس پچیس دن سے بند کر دیا گیا تھا لیکن سڑک کے مرمتی کے کام کو بھی نہیں کرایا گیا اور پھر گاڑیوں کو جانے کے لیے راستہ بحال کر دیا گیا، جو ایک تشویشناک بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ دن رات گاڑیوں کی آمد و رفت ہونے کے باوجود انتطامیہ اس کا مرمتی کا کام نہیں کرا رہا ہے۔