کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے منگل کے روز کہا کہ کرناٹک قانون ساز کونسل کے نائب چیئرمین ایس ایل دھرم گوڑا کی خودکشی کے بعد ان کا 'سوسائڈ نوٹ' برآمد ہوا ہے۔
یدی یورپا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چک منگلورو ضلع انتظامیہ نے دھرم گوڑا کی جانب سے لکھا گیا ایک طویل خودکشی نوٹ برآمد کیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'یہ خودکشی نوٹ بھی وصیت کی طرح ہے' کیونکہ اس میں اس کی املاک اور دیگر اہم ذاتی تفصیلات کے بارے میں متعدد نقاط موجود ہیں لہٰذا اس موقع پر اس خودکشی نوٹ کو ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔
کرناٹک کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ایس ایل دھرم گوڑا نے نامعلوم وجوہات کے سبب نے منگل کو خودکشی کرلی تھی انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد خودکشی نوٹ منظرعام پر لایا جائے گا۔
دریں اثناء وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ضلع پولیس نے جائے وقوع سے خودکشی نوٹ برآمد کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس تفصیل کے ساتھ تحقیقات کرنا چاہتی ہے جو گوڑا نے اپنے طویل خود کشی نوٹ میں کئی حساس معاملات کا ذکر کیا ہے۔ اس کے بعد ہی ان کی موت کی وجوہات کو منظرعام پر لایا جاسکتا ہے۔
یدیورپا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چکماگالورو ضلع انتظامیہ نے دھرم گوڑا کی جانب سے لکھا گیا ایک طویل خودکش نوٹ برآمد کیا واضح رہے کہ کرناٹک کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ایس ایل دھرم گوڑا نے نامعلوم وجوہات کے سبب گزشتہ روز خودکشی کر لی۔ تاہم بتایا جارہا ہے کہ دھرم گوڑا پیر کی شام کار میں اکیلے گھر سے نکلے تھے۔
جب وہ رات کو واپس نہیں آئے تو ان کے بندوق بردار محافظ، پولیس اور مقامی افراد نے ان کو تلاش کرنا شروع کردیا۔ تاہم ان کی ڈیڈ باڈی صبح کے اوقات میں ریلوے ٹریک پر مل گئی۔
اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرناٹک کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ایس ایل دھرم گوڑا جو کہ پچھلے کچھ عرصہ سے خاموش رہنے لگے تھے اور غالباً ڈپریشن کا شکار تھے، نے ضلع چک منگلورو کے تعلقہ کَدور کے قریب واقع گوناساگر موضع کے قریب ریلوے ٹریک پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔
اس سلسلہ میں ابھی تک موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔