ریاست کرناٹک کےضلع بیدر میں ڈاکٹرمحمدسہیل حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مہم 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔
کرناٹک: محکمہ صحت کی ٹیکہ اندازی مہم مرض ڈفتھیریا سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نے بتایا کہ ڈفتھیریا میں مسلسل کھانسی، گلے میں خراش، تنفس میں دشواری کی شکایت ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے بچوں کو سانس لینے میں تکلیف کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اس مرض سے کئی بیماریاں ہونے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔اسی لیے ان بیماریوں سے بچنے کے لئے یے پانچ سال تا 16 سال کی عمر کے بچوں کو ڈی ٹی پی ویکسن دیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر محمد سہیل نے مزید کہا کہ بیدر ضلع میں تقریبا بارہ ہزاربچوں کو اس مہم میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے جس میں سے اب تک تقریبا 3 ہزار سے زائد بچوں کو کو ویکسن دیا گیا۔