ریاست کرناٹک کے گدگ ضلع کے نرگند گاؤں میں 19 سالہ سمیر نامی نوجوان کا بے رحمی سے قتل کر نے کا واقعہ 17 جنوری کو پیش آیا تھا۔ اس موقع پر سمیر کے والد سبحان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نرگند ایک چھوٹا گاوں ہے جہاں کے لوگ محنت و مزدوری کر کے اپنی گزارتے ہیں۔ ایسے پرامن ماحول کی فضا کو خراب کرنے کے لئے آر ایس ایس کی جانب سے دھرم سنسد منعقد کر کے ہندو مسلم کے درمیان نفرت کی بیج بونے کی کوشش کی گئی۔ اسی سلسلے میں انکے 19 سال کے بیٹے سمیر کا قاتل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس قتل کے ذمہ دار آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے مقامیMuslim Youth Murdered by RSS, Bajrang Dal Members رہنما ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشائی کی، جس سے یہاں پر صرف مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنا کر حملے کرنے کی بار بار کوشش کی گئی، جس میں سمیر کو نشانا بنا کر تیز دھار ہتھیار سے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔