روزگار نہ ملنے کی وجہ سے یہاں کے لوگ اکثر حیدرآباد، ممبئی اور دیگر مقامات پر جا کر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب سرمایہ دار طبقہ اپنے کاروبار سے متعلق کافی فکر مند ہے۔
رائس مِل ایسوسی ایشن کے صدر لائق حسین بادل نے ای ٹی وی بھارت سے چھوٹی صنعتوں کے قیام میں درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال پہلے 22 ایکڑ کی جگہ صنعتوں کے قیام کے لیے دی گئی تھی، جہاں آج کئی انڈسٹریز قائم ہو بھی چکی ہیں۔ اب یہاں پر مزید نئی صنعت قائم کرنے کے لیے جگہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے نئے کاروبار کرنے والوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔