اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: وارڈ نمبر بیس کے بلدیاتی مسائل کے حل کا مطالبہ - ETV BHARAT URDU

وارڈ نمبر بیس کے اہلیان محلہ نے بلدیہ یادگیر محکمہ کےاعلی ذمہ داران سے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی گزارش کی۔

وارڈ نمبر بیس کے بلدیاتی مسائل کے حل کا مطالبہ
وارڈ نمبر بیس کے بلدیاتی مسائل کے حل کا مطالبہ

By

Published : Nov 8, 2021, 9:51 AM IST

Updated : Nov 8, 2021, 10:46 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں وارڈ نمبر 20 میں بلدیاتی مسائل سے رہائشی عوام کافی پریشان حال ہے وارڈ نمبر بیس کے اہلیان محلہ نے بلدیہ یادگیر محکمہ کےاعلی ذمہ داران سے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی گزارش کی۔

وارڈ نمبر بیس کے بلدیاتی مسائل کے حل کا مطالبہ

نعیم احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وارڈ نمبر 20 میں پانی کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔مقامی رکن بلدیہ نے پانی کے حل کے لیے جو کوششیں کی ہے وہ ناکافی ہے کیونکہ حلقہ کافی بڑا ہے اور بلدیہ کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جو کوششیں کی گئی ہے اس سے وارڈ کے کچھ حصے میں ضرور لوگوں کو سہولت پہنچی ہے مگر آج بھی وارڈ کے کچھ گلی کوچے ایسے ہے جہاں پر پانی بالکل نہیں آتا اور اگر کبھی آتا بھی ہے تو پریشر سے نہیں آتا جس کی وجہ سے سے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔

ثمینہ بیگم نے کہا کہ پانی کے مسئلے کے ساتھ محلے میں صاف صفائی کا مسئلہ بھی کافی اہم ہے بلدیہ کے صفائی کرمچاری نالیوں کو پوری طرح صاف نہیں کرتے اگر کبھی کرتے بھی ہیں تو نالیوں سے نکالا ہوا کچرا وقت پر نہیں اٹھاتے جس کی وجہ سے وہ کچرا دوبارہ سے نالیوں میں گر جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:کرناٹک: رائچور بلدیہ میں کروڑوں کے غبن کے منصوبے کا انکشاف

وارڈ نمبر بیس کے اہلیان محلہ نے بلدیاتی مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے بلدیہ کا ذمہ داران سے اپیل کی کہ ان کے مسائل کو جلد حل کیاجائے۔

Last Updated : Nov 8, 2021, 10:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details