اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیسٹ لیکچررز اور اساتذہ کی تنخواہ کا مطالبہ - ڈپٹی کمشنر یادگیر کرما راؤ

آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن یادگیر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر یادگیر کرما راؤ کے توسط سے وزیراعلی کرناٹک بی ایس یدیورپا کو ایک یادداشت روانہ کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ گیسٹ لیکچرار اور اساتذہ کی روکی ہوئی تنخواہ جلد از جلد دی جائے۔

Demand for salaries of guest lecturers and teachers
گیسٹ لیکچررز اور اساتذہ کی تنخواہ کا مطالبہ

By

Published : Jun 27, 2020, 11:41 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کے کنوینر جمال نے کہا کہ ضلع یادگیر میں مختلف کالجوں اور اسکولوں کے 400 لیکچرار اور 1800 اساتذہ کی تنخواہیں پچھلے چار پانچ مہینے سے نہیں ملی ہیں۔

جمال نے مزید کہا کہ ریاست کے 413 سرکاری فرسٹ گریڈ کالجز میں 14564 لیکچررز اور 21150 اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان حال لیکچررز اور اساتذہ کو تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کے کنوینر جمال نے وزیر اعلی کرناٹک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد گیسٹ لیکچررز اور اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہ ادا کریں تاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے چل رہے لاک ڈاؤن میں کچھ راحت مل سکے۔ اس موقع پر آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن یادگیر کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details