اردو

urdu

By

Published : Feb 28, 2020, 7:37 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:34 PM IST

ETV Bharat / city

جدید دور میں مٹی کے برتنوں کی طلب

موسم گرما کی آمد کے سبب شہر بیدرمیں سڑکوں کے کنارے کافی زیادہ مٹی کے برتنوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔

Demand for pottery in modern times in bider
جدید دور میں مٹی کے برتنوں کی طلب

موسم گرما کی آمد کے سبب ریاست کرناٹک کے شہر بیدر میں اسٹیڈیم روڈ کے کنارے مٹی کے برتنوں کو کافی زیادہ فروخت کیا جارہا ہے۔

دوکان کے مالک سکندر کا کہنا ہے کہ ’موسم گرما کی آمد کے سبب کاروبار کی رفتار ابھی سست ہے، ممکن ہے ہولی کے بعد مٹی سے تیار کی جانے والی چیزوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا‘.

جدید دور میں مٹی کے برتنوں کی طلب

سکندر نے مزید کہا کہ ’شہر بیدر میں تیار ہونے والے مٹکوں کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے مختلف شہروں سے بھی خصوصی مٹکے لائے جاتے ہیں، جن کی قیمت 500 سے 800 روپے تک ہوتی ہے جبکہ چھوٹے مٹکے کی قیمت 140 روپے اور بڑے کی دو سو سے زائد قیمت ہوتی ہے‘۔

مٹی کے برتنوں کو استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی چیزوں کے لیے مٹی کے برتنوں کا کافی استعمال کیا جاتا ہے‘۔

مٹی کے برتن بنانے والے احباب نے محکمہ بلدیہ سے گزارش کی ہے کہ حکومت مٹی کے برتن بنانے اور فروخت کرنے کے لیے ایک خاص جگہ مہیا کرائے کیونکہ وہ سڑک کے کنارے مٹی کے برتنوں کو فروخت کرنے میں کافی پریشانی اٹھارہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details