اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: ضلع انتظامیہ سے معلوماتی پروگرام کرانے کا مطالبہ

کورونا وبا کے دور میں دیگر امراض یا کسی بھی سبب ہلاک ہونے والوں کے آخری رسومات کے تعلق سے شمشان اور قبرستان کے اطراف و اکناف میں آباد لوگوں کے لیے ایک معلوماتی پروگرام کا مطالبہ۔

ضلع انتظامیہ سے معلوماتی پروگرام کرانے کا مطالبہ
ضلع انتظامیہ سے معلوماتی پروگرام کرانے کا مطالبہ

By

Published : Aug 6, 2020, 8:21 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی یادگیر کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے میڈیا سے کہا کہ' ان دنوں کورونا وبا اور دیگر امراض کے سبب ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔

ضلع انتظامیہ سے معلوماتی پروگرام کرانے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ' ہلاک ہونے والوں کا کسی بھی دھرم اور کسی بھی ذات سے تعلق کیوں نہ ہو اور وہ کسی بھی مرض یا یو جس طور پر مرے ہوں مگر قبرستان اور شمشان کے اطراف و اکناف میں آباد لوگ مرنے والوں کو قبرستان میں دفن کرنے پر اعتراض کر رہے ہیں۔

انہوں نے ضلع یادگیر کے تعلقہ شورا پور کے دو واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ' قبرستان کے اطراف و اکناف کے لوگوں نے دو میت کو دفن کرنے پر اعتراض کیا تھا جبکہ محکمہ صحت اور محکمہ بلدیہ اور محکمہ پولیس کی نگرانی میں ان دو میت کو دفنایا گیا۔

مزید پڑھیں:

'حکومت کے کورنٹائن سینٹر جانے سے ہوم کورنٹائن ہونا بہتر'

ان حالات کے پیش نظر ارشد دکھنی نے انتظامیہ سے قبرستان کے اطراف و اکناف میں رہنے والوں کے لیے ایک معلوماتی پروگرام کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details