جنتا دل سیکولر یوتھ گلبرگہ کی جانب سے کارپوریشن کمشنر سے خصوصی ملاقات کی گئی اور ان سے اِن مکانات میں ہوئے نقصان کو بتایا۔ اس موقع پر جنتا دل سیکولر یوتھ ضلع صدر علیم انعامدار نے کہا کہ پندرہ دن قبل مسلسل بارش سے وارڈ نمبر 6 میں 'آشریہ اسکیم' کے تحت تعمیر کیے گئے متعدد مکانات کو نقصان ہوا ہے۔
گلبرگہ: بارش سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لیے مالی امداد کا مطالبہ - حکومت سے سفارش
گلبرگہ میں بارش کی وجہ سے مکانات کو ہوئے نقصانات کی تعمیر کرنے کے لیے مالی امداد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے وارڈ نمبر 6 کے 'آشریہ اسکیم' کے تحت بنے مکانات میں بارش کا پانی اندر گھس گیا، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا۔
گلبرگہ: بارش سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لیے مالی امداد کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ چار دن قبل ضلع کمشنر کے آفس کے باہر مظاہرہ کیا گیا لیکن کسی بھی اعلی افسر نے جائزہ نہیں لیا۔ آج جنتا دل سیکولر یوتھ گلبرگہ کے ارکان نے گلبرگہ کارپوریشن کمشنر سے خصوصی ملاقات کی۔ کارپوریشن کی جانب سے انہیں پورا یقین دلایا گیا کہ جلد سے جلد علاقے کا جائزہ لیکر مالی امداد کے لیے حکومت سے سفارش کی جائیگی۔
علیم انعامدار نے کہا کہ اگر جلد سے جلد مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں راستے کو روک کر احتجاج کیا جائیگا۔