آل انڈیا بدھ گیہ مہا بودھی ٹیمپلس ایکشن کمیٹی اور مہا بودھی مہا گیان موکھیا آندولن گلبرگہ کی جانب سے یہاں کے منی ودھان سبھا کے سامنے احتجاج کیا گیا اور آیودھیا میں رام مندر کی جگہ پر بدھ مندر کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا اس دوران احتجاج کررہے لوگوں نے گلبرگہ ضلع ڈپٹی کمشنر کے ذریعے صدر جمہوریہ کو یاد داشت پیش سونپا۔
اس موقع پر مہا بودھی مہا گیان موکھیا آندولن کے نیشنل جنرل سیکرٹری بھادانت دھمنگ نے کہا کہ ایوھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام چل رہا ہے، جبکہ اس کی گھدائی کے دوران چندر گوپت اشوک کے دورے حکومت میں تعمیر کیے گئے 84 ہزار ستنوں میں سے ایک نشان پایا گیا ہے، جس کا تعلق بدھ مذہب سے ہے، اس لیے وہاں بدھ مندر تعمیر ہونی چاہیے۔