اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسکول کے باورچی کو بقایا دینے کا مطالبہ - سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر

کرناٹک کے سرکاری اسکولوں میں ماہانہ اعزایہ پر کام کرنے والے باورچی اور معاونین کو گزشتہ پانچ ماہ سے اعزازیہ نہیں دیا گیا ہے۔

اسکول کے باورچی کو بقایا دینے کا مطالبہ
اسکول کے باورچی کو بقایا دینے کا مطالبہ

By

Published : Aug 19, 2020, 11:01 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں ماہانہ اعزازیہ پر کام کرنے والے باورچی اور معاونین کو گزشتہ پانچ ماہ سے ان کا اعزازیہ نہیں دیا گیا ہے، لہٰذا حکومت فوری طور پر ان کا بقایا ادا کرے۔

پارٹی نے اس سلسلے میں ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر کو ایک یادداشت بھی سونپا ہے۔

اس موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر سید اسحاق خالد نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں 54 ہزار اسکولوں میں ایک لاکھ سے زائد باورچی اور معاونین کام کرتے ہیں، جنہیں گزشتہ پانچ ماہ سے اعزازیہ نہیں دیا گیا ہے۔

اسکول کے باورچی کو بقایا دینے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ محدود ماہانہ اعزازیہ پر کام کرنے والوں کے لیے حکومت کو آگے آنا چاہیے، کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے سماج کا ہر طبقہ بے حد پریشان ہے حکومت کو چاہیے کہ ایسے پریشان حال لوگوں کی مدد کرے بالخصوص سرکاری اسکولوں میں کھانا بنانے والے باورچی اور معاونین کی پانچ ماہ سے روکی اعزازیہ کو فوری طور پر جاری کرے۔

اس موقع پر مولانا مجیب قاسمی کے علاوہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا شاخ یادگیر کے دیگر ذمہ داران موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details