اردو

urdu

ETV Bharat / city

karnataka Urdu Academy: کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کی تقرری کا مطالبہ

جنتا دل سیکولر (Janata Dal Secular) کے رہنما شوکت علی شورا پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کو اقتدار میں آئے تین سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، اس کے باوجود ریاستی حکومت نے کرناٹک اردو اکیڈمی (karnataka Urdu Academy) کے چیئرمین کی تقرری نہیں کی ہے۔

Demand for Election of Chairman of  Urdu Academy:کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے انتخاب کا مطالبہ
Demand for Election of Chairman of Urdu Academy:کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے انتخاب کا مطالبہ

By

Published : Nov 26, 2021, 11:47 AM IST

ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آئے تین سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن ابھی تک ریاستی حکومت نے کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کا انتخاب نہیں کیا ہے

کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کی تقرری کا مطالبہ
اسی بات کو لے کر شعراء، ادباء اور مسلم قائدین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ جنتادل سیکولر پارٹی کے اقلیتی قائد شوکت علی شورا پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت (Karnataka BJP Govt) کو اقتدار میں آئے تین سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود ریاستی حکومت نے کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کا انتخاب نہیں کیا، جب کہ وقف بورڈ چیئرمین اور حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔


انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی بسواراج بومائی (Karnataka CM Bommai) سے کرناٹکا اردو اکیڈمی کے چیئرمین کا انتخاب کرنے کی اپیل کی۔ جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی آرگنائزنگ سیکرٹری وجاہت حسین استاد نے کہا کہ علاقے حیدرآباد کرناٹک میں اردو زبان سب سے زیادہ بولی پڑی لکھی جانے والی زبان ہے اس لئے ریاستی حکومت کو چاہیے کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں اردو کو دوسری زبان کا درجہ دیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے مسلم سیاسی قائدین سے بھی اپیل کی کہ وہ ریاست کرناٹک میں کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے وزیراعلی سے نمائندگی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details