اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ ای ایس آئی اسپتال کو کووڈ 19 کے علاج کے لیے مختص کرنے کا مطالبہ

گلبرگہ ای ایس آئی اسپتال کو کووڈ 19 کے علاج کے لیے مختص کرنے کا رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے۔

گلبرگہ ای ایس آئی اسپتال کو کوویڈ۔19 علاج کے لیے مختص کرنے کا مطالبہ
گلبرگہ ای ایس آئی اسپتال کو کوویڈ۔19 علاج کے لیے مختص کرنے کا مطالبہ

By

Published : Apr 29, 2021, 10:15 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور کئی مریضوں کو اسپتالوں میں بیڈز نہیں مل رہے ہیں۔

سابق وزیر و کانگریس کے رکن اسمبلی پرینک کھرگے نے ضلع کے نگران وزیر کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں انہوں نے اسپتالوں میں بنیادی سہولیات و ضروری چیزوں کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے طبی عملہ کی کمی کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ فی الفور نئے تقررات عمل میں لائے جائیں۔

مکتوب میں رکن اسمبلی نے آکسیجن اور بیڈز کی قلت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریاستی وزیر صحت پر الزام عائد کیا کہ وہ صرف بنگلور پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے گلبرگہ ای ایس آئی اسپتال کو بھی کووڈ 19 کے علاج کے لیے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details