ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے کہا کہ' دہلی میں پیش آئے تشدد میں سینکڑوں مظلوم ہلاک اور زخمی ہوئے، مزید تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر انہیں ہراساں کیا جارہا ہے، نہ صرف یہ بلکہ مظلومین کے انصاف کی لڑائی میں متحرک وکلاء کو بھی ہراساں کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ وہ اس کیس سے دور رہیں۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکریٹری محمد ثاقب نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ' دہلی تشدد اصلاً سَنگھ اور بی جے پی کی ایک منظم سازش تھی، جس کا ایجنڈا مسلمانوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ انہیں ہراساں کرنا اور ڈر اور خوف میں مبتلا کرنا ہے'۔