اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی - صحت یاب ہونے والوں کی تعداد

کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 998 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد پیر کی رات 8,84لاکھ کے پار پہنچ گئی، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال معاملات میں ایک بار پھر کمی آئی۔

Decreased corona activity in Karnataka
کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی

By

Published : Nov 30, 2020, 10:32 PM IST

کورونا انفیکشن کے معاملہ میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ آندھرا پردیش تیسرے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی اموات کے معاملہ میں بھی کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تملناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 8,84,897ہوگئی ہے۔ اس دوران 2,209مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے آٹھ لاکھ کے قریب 8,49,821ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 13 مزید لوگوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کا اعدادو شمار 11,778ہوگیا ہے۔

نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملات میں مزید کمی درج کی گئی جس سے اب ریاست میں فعال معاملات 1,243مزید کم ہوکر 23,279پر پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے فعال معاملات میں کرناٹک مغربی بنگال کے بعد پانچویں نمبر پر ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details