اسی طرز پر کام کرنے کا جذبہ لیے ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسوا کلیان کی عیدگاہ کمیٹی نے 'عیدگاہ بسوا کلیان' کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ عیدگاہ کی تعمیری کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اور بہت جلد پرانے طرز کی ایک وسیع ترین عیدگاہ عوام کو ملنے کی امید ہے۔
تحسین علی رکن عیدگاہ کمیٹی بسوا کلیان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عیدگاہ قدیم بسوا کلیان کی توسیع کا کام شروع کیا گیا ہے۔
اس کو منفرد اور خوشنما بنانے کے لیے لال پتھروں سے اس کی تعمیر کی جارہی ہے۔ یہ پتھر الکل سے منگائے جا رہے ہیں۔ اور اسکی نقش و نگاری وہ تعمیر کے لیے تمل ناڈو چینی اور بنگلور سے مزدور لائے گئے ہیں۔'
مجاہد پاشاہ قریشی سیکرٹری عیدگاہ کمیٹی نے بھی عیدگاہ کے تعمیری کام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ قدیم عید گاہ ہے۔ جو نو ہیکٹر سے زائد زمین میں پھیلی ہوئی ہے، اس قدیم عید گاہ کو منفرد بنانے کے لیے اس کی توسیع کی جارہی ہے۔ عیدگاہ کا کام پچھلے آٹھ سال سے جاری ہے۔ یہ عید گاہ زمین سے 60 فٹ اونچائی پر ہے اسی کی 200 فٹ چوڑائی اور سات سو پچاس فٹ لمبائی ہے۔ اس عیدگاہ کا ڈیزائن مشہور و معروف انجینئر رحمت اللہ نے ڈیزائن کیا ہے'۔