اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ آج ہوگا - bangaluru, karnataka

وزیراعلی بسوراج بومائی کی صدارت میں ماہرین کی میٹنگ میں کرناٹک میں کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے تقریبا 18 ماہ تک بند رہنے کے بعد پیر کو پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

karnatak  primary school
کرناٹک: آج ہوگا پھر سے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ

By

Published : Aug 30, 2021, 5:11 PM IST

ریاستی حکومت نے اس سے قبل 23 اگست کو ہائی اسکول اور پری یونیورسٹی کالج دوبارہ کھولے گئے تھے۔ اتوار کو ریاست میں کورونا وائرس کے 1262 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کی شرح اموات 1.34 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.70 فیصد ہے۔ پچھلے سال مارچ میں کورونا کے آغاز کے بعد سے اب تک ریاست میں 29،47،255 اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہردیپ پوری نے بنگلورو میٹرو کا افتتاح کیا



اس سے قبل مسٹر بومائی نے کہا تھا کہ حکومت صرف ان اضلاع میں پرائمری اسکول کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں کورونا انفیکشن کی شرح دو فیصد سے کم ہے۔

توقع ہے کہ حکومت والدین ، ​​اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے لیے اسکول کے احاطے میں داخل ہونے کے لیے ویکسینیشن کو لازمی بنائے گی اور اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے کلاس روم کو صاف کریں ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور ماسک پہنیں۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details