اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر میں مقروض کسان کی خودکشی - Debt-ridden farmer commits suicide

کسان پر چھ لاکھ بینک کا قرض تھا اور فصل اچھی نہیں ہوئی تھی جس سے وہ پریشان تھا۔

yadgir
yadgir

By

Published : Mar 15, 2021, 1:19 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مقروض کسان نے کنال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ شورا پور تعلقہ کے کمیبھاوی کے قریب پیش آیا۔ خودکشی کرنے والے کسان کی 28 سالہ ملن گوڑا کے طور پر شناخت کرلی گئی ہے۔

ملن گوڑا نے کمیبھاوی کے سنجو نگر ریڈی ملماں مندر کے قریب واقع کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ وہ پندرہ ایکڑ زمین کا مالک تھا۔ فصل پیدا نہ ہونے سے پریشان تھا۔

اس نے مختلف بینکوں سے 6 لاکھ روپے کا قرضہ حاصل کیا تھا۔ قرض کی ادائیگی کی صورت نظر نہ آنے کے سبب اس نے دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی اقدام کیا ہے۔
کسان کی بیوی سورنا نے شوراپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔
شوراپور پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ زرعی قوانین کے خلاف ملک کے کسان مسلسل پچھلے تین ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کسانوں کے مسائل کو لے کر حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے اور نہ ہی بیچ کا راستہ نکال کر کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کے لیے فکر مند ہے۔
لاک ڈاؤن کے بعد جہاں ہر عام آدمی کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ملک کا کسان بھی مختلف مسائل سے دوچار ہے پریشانیوں سے دوچار ملک کے کسان مختلف ریاستوں میں خودکشی جیسے اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details