اردو

urdu

ETV Bharat / city

یاد گیر میں کورونا ٹیسٹنگ وین - بسوں میں کورونا کی ٹیسٹنگ

بسوں کے ذریعے آنے جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں جس کی چہار جانب ستائش ہو رہی ہے ۔

موبائل کورونا ٹیسٹنگ ویان سے استفادے کے اپیل
موبائل کورونا ٹیسٹنگ ویان سے استفادے کے اپیل

By

Published : Sep 30, 2020, 1:09 PM IST

کرناٹک ریاست کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی اقدامات کے طور پر محکمہ صحت نے موبائل کورونا ٹیسٹنگ وین کے ذریعہ ضلع سنٹرل بس اسٹینڈ میں کورونا ٹیسٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

بسوں کے ذریعے آنے جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کی انتظامات کیے گئے ہیں جس کی ستائش ہو رہی ہے ۔

یاد گیر میں کورونا ٹیسٹنگ وین

اس کورونا موبائل ٹیسٹنگ وین میں ریپڈ کورونا ٹیسٹ کے تحت صرف دس سے پندرہ منٹ میں مفت کرونا ٹیسٹ کریا جا سکتا ہے۔

موبائل کورونا ٹیسٹنگ وین صبح 6 بجے سے ضلع بس اسٹینڈ میں موجود رہے گی۔

مقامی بانشدہ شیوانند چوہان نے کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی یہ سپولت ایک اچھا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سہولت کے مطابق روز مرہ کی مصروفیات کے باوجود کورونا ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، چوہان نے لوگوں سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کورونا ٹیسٹنگ وین سے استفادہ کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ژبوت دیں اور حکومت کا تعاون کریں تاکہ سماج کو صحت مند رکھا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details