ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پیش آئے ایک حادثے نے لوگوں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔
بنگلور کے وکٹوریہ ہسپتال میں کورونا متاثرہ نے خودکشی کی بنگلور کے وکٹوریہ ہسپتال میں ایک کورونا وائرس متاثرہ شخص کو بہتر سہولیات نہ ملنے کے سبب پریشان مریض نے خوکشی کرنا بہتر سمجھا۔مریض نمبر 466 کو گذشتہ دن بنگلور کے وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مناسب علاج نہ ملنے پر اس نے خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق اس شخص کو یہ خوف ہونے لگا تھا کہ اس کا علاج صحیح ڈھنگ سے نہیں کیا جا رہا ہے۔جبکہ متاثرہ پچھلے 4 برسوں سے سانس اور گردے کے مرض میں مبتلا تھا حال ہی میں کورونا مثبت پائے جانے کے سبب اسے وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
آپ کو بتا دیں کہ پولیس نے سارے حالات پر قابو پا لیا ہے سب کچھ اب کنٹرول میں ہے، مزید پولیس نے معاملے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔