اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگلورو: کورونا کیسز میں کمی درج - کرناٹک کی خبریں

بنگلورو اربن میں 4،889 کیسز، میسور میں 1،720 کیسز، تمکور میں 1،102 کیسز، بیلگام میں 1،027 کیسز، ہاسن میں 1،024 کیسز، جنوبی کنڑا میں 923 کیسز درج ہوئے ہیں۔

بنگلورو: کورونا کیسز میں کمی درج
بنگلورو: کورونا کیسز میں کمی درج

By

Published : May 30, 2021, 12:41 PM IST

بنگلورو میں ہفتے کے روز 5،000 سے بھی کم کووڈ کیسز درج ہوئے جب کہ ریاست میں 20،628 تازہ کیسز اور 492 اموات ہوئی ہیں، جس سے انفیکشن کی مجموعی تعداد 25.67 لاکھ ہوگئی ہے اور اموات کی کل تعداد 28،298 ہے۔

گزشتہ روز 42،444 مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔

ہفتے کے روز بتائے گئے 20،628 نئے کیسوں میں سے 4،889 بنگلورو اربن سے ہیں، جب کہ شہر میں 21،126 ڈسچارج اور 278 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر 25،67،449 کووڈ کے مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں 28،298 اموات اور 21،89،064 صحتیاب ہوئے۔اب تک ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 3،50،066 ہے۔

کرناٹک کے دیگر اہم اضلاع میں کووڈ کیسزحسب ذیل ہیں۔ بنگلورو اربن میں 4،889 کیسز، میسور میں 1،720 کیسز، تمکور میں 1،102 کیسز، بیلگام میں 1،027 کیسز، حاسن میں 1،024 کیسز، جنوبی کنڑا میں 923 کیسز درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details