نعت کا پڑھنا نعت کا لکھنا اور نعت کا سننا سب ثواب میں شامل ہے اسی نیت کے ساتھ مسجد رحمانیہ یادگیر کی جانب سے محفل نعت کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔
یادگیر میں محفل نعت کا انعقاد - etv bharat urdu
مولانا عدنان نظامی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور آپ اس لئے بھی خوش قسمت ہیں کہ ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑائی کبریائی کرنے کے لئے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔
یادگیر میں محفل نعت کا انعقاد
اس موقع پر مولانا صادق نظامی خطیب و امام مسجد چوک، مولانا عبد اللہ نقشبندی خطیب و امام مسجد رحمانیہ، مولانا ندیم نظامی خطیب و امام مسجد الٰہی اور محمد یاسین محمد جاوید نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
قابل مبارکباد ہیں انتظامی کمیٹی مسجد رحمانیہ یادگیر جنہوں نے اس بابرکت اور پرنور محفل کا انعقاد کیا ہے۔