اردو

urdu

ETV Bharat / city

سید ذوالفقار ہاشمی کا انتقال بیدر کی سیاست کا بڑا خسارہ

ضلع یادگیر کے رابطہ ملت کمیٹی کے صدر امتیاز الدین نے کہا کہ سید ذوالفقار ہاشمی کا انتقال بیدر کی سیاست میں ایک بڑا خسارہ ہے کیونکہ انھوں نے ہمیشہ ضلع بیدر میں مسلمانوں کے مسائل کو اٹھایا ہے۔

president of rabta millat committee of yadgir
یادگیر کے رابطہ ملت کمیٹی کے صدر امتیاز الدین

By

Published : May 5, 2021, 8:53 AM IST

ریاست کرناٹک میں ضلع بیدر کے سابق رکن اسمبلی سید ذوالفقار ہاشمی کے انتقال پر ضلع یادگیر کے رابطہ ملت کمیٹی کے صدر امتیاز الدین نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے باک سید ذوالفقار ہاشمی کا انتقال بیدر کی سیاست میں بڑا خسارہ ہے۔

یادگیر کے رابطہ ملت کمیٹی کے صدر امتیاز الدین

سید ذوالفقار ہاشمی تاحیات عوام کی خدمت کرتے رہے اور وہ ہمیشہ ضلع بیدر میں مسلمانوں کی آواز بن کر سامنے آئے، چاہے وہ تین طلاق کا معاملہ ہو یا پھر این آر سی کا معاملہ ہو انہوں نے ہمیشہ عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔

قوم و ملت کا درد رکھنے والے ذوالفقار ہاشمی نے اپنے دور اقتدار میں ضلع بیدر میں مسلم مسائل پر کھل کر اپنی بات کو رکھا، وہ ضلع بیدر کے رکن اسمبلی رہے مگر ریاست کرناٹک میں مسلم قائدین میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔

امتیاز الدین نے مزید کہا کہ وہ بہوجن سماج پارٹی سے منتخب ہونے والے شمالی کرناٹک کے پہلے رکن اسمبلی تھے، ریاست کرناٹک کے مسلم قائدین کی فہرست میں قمر الاسلام کے بعد سید ذوالفقار ہاشمی کا سب سے اہم نام تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details