کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں ایک طویل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، بعد اس میں نرمی لائی گئی اور مسجدوں کو کھول دیا گیا، حکومت و امارت شریعت کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پنج وقتہ نمازیں ادا کی جا رہی ہیں۔
ان سب کے باوجود بھی کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس تعلق سے شہر بنگلور کی متعدد مسجدوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسی فکر کے ساتھ شہر کی معروف شخصیات نے مسلمانوں سے اپیل کیا ہے کہ وہ مساجد کو دوبارہ ایک مختصر مدت کے لئے بند رکھیں تاکہ اس مہلک کورونا وبا کی روک تھام ممکن ہو سکے۔