ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مہاتما گاندھی جینتی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی یوتھ کی جانب سے وارڈ نمبر 2 اور 3 میں سوچھ بھارت مشن کے تحت صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی یوتھ کے رہنما امبیا نے کہا کہ' ضلع یادگیر بی جی پی یوتھ صدر موہنیش کی صدارت میں بلدیہ حلقہ نمبر 2 اور 3 میں بھارت مشن کے تحت صفائی مہم چلائی گئی۔
انہوں نے کہاکہ' وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں سوچھ بھارت مشن کے تحت جو صفائی مہم کی شروعات کی تھی ہم لوگ اسی پر چلتے ہوئے آج سوچھ بھارت کے تحت صفائی کر رہے ہیں۔