اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر بلدیہ کے چیئرمین و نائب چیئرمین منتخب - news of yadgir

31 بلدیاتی حلقوں والے سٹی میونسپل کونسل میں بی جے پی کے 17 اور کانگریس کے 13 اراکین بلدیہ نے ووٹ کا استعمال کیا۔

city municipal
city municipal

By

Published : Oct 31, 2020, 4:09 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سٹی میونسپل کونسل کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے انتخابات عمل میں آئے۔ الیکشن آفیسر شنکر گوڑا اسسٹنٹ کمشنر یادگیر کی نگرانی میں شہر کے سٹی میونسپل کونسل کے میٹنگ ہال میں انتخابات مکمل ہوئے۔

31 بلدیاتی حلقوں والے سٹی میونسپل کونسل میں بی جے پی کے 17 اور کانگریس کے 13 اراکین بلدیہ نے ووٹ کا استعمال کیا۔
ایک رکن بلدیہ نمبر 14 کے انتقال کی وجہ سے تیس اراکین نے ہی انتخابات میں حصہ لیا جس میں اکثریت کی بنیاد پر بھارتی جنتا پارٹی کے رکن بلدیہ وارڈ نمبر تین وکاس پاٹل کو نئے سٹی میونسپل کونسل یادگیر کے چیئرمین کی حیثیت سے سے منتخب کیا گیا۔
اسی طرح نائب صدر کے عہدے پر بھاوتی ماروتی کلال کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
اس موقع پر نومنتخب صدر ولاس پاٹل نے رکن پارلیمنٹ راجہ امریش نائیک، رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی اور تمام بی جے پی اراکین بلدیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس بھروسہ اور یقین کے ساتھ آپ سب نے مل کر مجھے چیئرمین بنایا ہے، اس بھروسہ کو قائم رکھتے ہوئے میں شہر میں بلدیاتی مسائل پر توجہ دوں گا اور ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

یادگیر رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ تمام اراکین نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ایک ہیں اور ایک ساتھ ہیں۔ میں نومنتخب چیئرمین ولاس پاٹل اور تمام اراکین بلدیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر شنکر گوڑا اسسٹنٹ کمشنر یادگیر، رکن پارلیمنٹ راجہ امریش نائیک، رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ، بی جے پی صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی، یادگیر بلدیہ کمشنر بکپا، ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی صدر بسوراج، کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details