اردو

urdu

By

Published : Dec 25, 2019, 11:41 PM IST

ETV Bharat / city

کرسمس کا تہوار امن، محبت اور درگزر کا پیغام دیتا ہے

کرسمس کے موقع پر بنگلور شہر کے گوڈ شیفیرڈ چرچ میں متعدد عقیدت مند عبادت کی غرض سے جمع ہوئے تھے۔

Good Shepherd Church in Bangalore City
بنگلور شہر کے گوڈ شیفیرڈ چرچ

کرسمس کے موقع پرریاست کرناٹک کے بنگلور شہر کے گوڈ شیفیرڈ چرچ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے عقیدتمندوں سے بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کرسمس کی کیا اہمیت ہے اور اس عید کا کیا پیغام ہے.

بنگلور شہر کے گوڈ شیفیرڈ چرچ

عبادت کی غرض سے آئے چرچ میں مسیحی برادران کا عید کرسمس کے متعلق کہنا ہے کہ پیغمبر عیسٰی نے بائبل میں یہ تعلیمات دی ہیں کہ انسان آپس میں محبت کریں، خوشیاں بانٹیں اور ایک دوسرے کی امداد کریں۔

کرسمس سب کے لیے ہے اور پیغمبر عیسی ساری انسانیت کے لیے آئے ہیں، امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ان مواقع کا بھر پور استعمال کریں اور اپنے برادران وطن کو اپنے قریب کریں۔

ملک کے موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال کے متعلق عقیدت مند نے کہا کہ بلا تفریق مذہب و ملت ہم تمام کو متحد رہنا چاہیے اور اس وطن عزیز کے جمہوری و سیکولر اقدار کی دفاع کے لیے ایک ساتھ آٹھ کھڑے ہوں۔

ایک مسیحی براد نے بتایا کہ عید کرسمس یہ سکھاتی ہے کہ ہم زندگی کے ہر معاملے میں درگزر والی فطرت اختیار کریں اور لوگوں کو معاف کریں کیونکہ اس سے قلوب کی کدورتیں دور ہوتی ہیں اور محبت عام ہوتی ہے۔









ABOUT THE AUTHOR

...view details