ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ملک بھر میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے ہرقسم کے کاروبار وصنعت متاثر ہوئی ہے، متاثر کاروبار میں کیٹرنگ انڈسٹری بھی ایک اہم ہے۔
لاک ڈاؤن سے متاثر ایک کیٹرر محمد کا کہنا ہے کہ کیٹرنگ ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے جس سے کئی چھوٹے کاروبار جڑے ہوتے ہیں اب حالانکہ ان لاک ون میں کسی حد تک نرمی کی گئی ہے، لیکن کیٹرنگ کاروباریوں کے تعلق سے اب بھی ہدایات میں کوئی نرمی نہیں کی گئی ہے، جس کے سبب ہم لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
ایک دوسرے کیٹررخالد کا کہنا ہے کہ ہم نے ان حالات میں کیٹرنگ انڈسٹری کے مسائل کو فیڈریشن آف کرناٹک کیٹررز اسوسیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ یڈیورپا سے ملاقات کر مانگ کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شادیوں کے تعلق سے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں ان مین نرمی کی جائے۔