اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا کو کنٹرول کرنے میں بی جے پی حکومت ناکام، تاجر نے اپوزیشن کو آکسیجن کنسنٹریٹرز عطیہ کیا - شہر بنگلور کے سونے کے تاجر بومن ہلی بابو

شہر بنگلور میں زیورات کے تاجر بومن ہلی بابو نے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بی جے پی حکومت ناکام ہوچکی ہے اس لیے اپوزیشن پارٹی کانگریس کو 25 لاکھ کی مالیت کا آکسیجن کنسنٹریٹرز عطیہ کیا ہے۔

businessman bommanahalli babu donates 25 oxygen concentraters to congress
تاجر نے اپوزیشن کو آکسیجن کنسنٹریٹرز عطیہ کیا

By

Published : May 23, 2021, 7:54 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آکسیجن کی قلت سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ان حالات میں لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کی غرض سے شہر بنگلور کے سونے کے تاجر بومن ہلی بابو کے ادارے کی جانب سے 25 لاکھ روپے کی مالیت کا آکسیجن کنسنٹریٹرز کرناٹک کانگریس کو عطیہ کیا ہے۔

تاجر نے اپوزیشن کو آکسیجن کنسنٹریٹرز عطیہ کیا

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سدارمیہ، سابق وزیر ضمیر احمد خان اور کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شو کمار نے بومن ہلی بابو کے اس کار خیر کی ستائش کی۔

اس عطیہ کے متعلق بومن ہلی بابو نے بتایا کہ کورونا وائرس سے انسانوں کو بچانے کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹرز کی سخت ضرورت کو پر کرنے میں یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے میں بی جے پی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لیے اپوزیشن کانگریس کو آکسیجن کنسنٹریٹرز کا عطیہ کیا گیا ہے۔

بومانہ ہلی بابو کی جانب سے گزشتہ سال کووڈ کے چلتے تقریباً 4 کروڑ روپے کی مالیت کا راشن بھی ریاست کے مختلف علاقوں میں غریبوں کے لیے تقسیم کیا گیا تھا اور اس سال چونکہ آکسیجن کی قلت محسوس ہو رہی ہے تو بابو نے آکسیجن کنسنٹریٹرز کا عطیہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details