اردو

urdu

'غذا کو ضائع نہ کیا جائے'

By

Published : Oct 14, 2019, 9:58 AM IST

جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورومیں بوہرہ مسلم سماج کی جانب سے "عالمی یوم غذا" کی آمد کے موقع پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

'اللہ کی نعمت غذا کو ضائع نہ کیا جائے'

اکرناٹک میں محمدیہ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی زیر نگرانی میں اتوار کے روز اسکول کے طلبا کی ایک ریلی نکالی گئی جو تقریباً 3 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے عوام کو یہ پیغام دیا کہ رزق، غذا، اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے اور اسے ضائع نہ کیا جائے۔

'اللہ کی نعمت غذا کو ضائع نہ کیا جائے'
اس موقع پر مسجد محمدیہ کے امام و خطیب مولانا طاہر رشید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئےکہا کہ کھانا اللہ کی نعمت ہے اور اسے ہرگز ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ بوہرا سماج کی جانب سے ہر روز غریب، مسکین اور ضرورت مندوں کو کھانا پہنچایا جاتا ہے، اس نیت کے ساتھ کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔اس موقع پر ہاتم کوٹھالیہ نے کہا کہ بھوکوں کو سیر کرانا انسانیت کی ایک اعلیٰ پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ ہمارے ملک میں ایک بڑی آبادی بغیر کھانے کے بھوکا سوتی ہے۔اس موقع پر مسجد محمدیہ کے احاطے میں خون کے عطیہ کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں کئی افراد نے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا۔عالمی یوم غذا سولہ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details