اردو

urdu

ETV Bharat / city

Indian Student Body will reach on Sunday: یوکرین میں ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم کی جسد خاکی اتوار کو بھارت پہنچے گی - نوین شیکرپا کی جسد خاکی

جنگ زدہ یوکرین میں روس کی گولہ باری سے ہلاک ہونے والے میڈیکل کے آخری سال کے بھارتی طالب علم نوین شیکرپا گیانا گودرم کی جسد خاکی 20 مارچ کو بنگلورو ہوائی اڈے پر پہنچے گی۔Body of Indian student killed in Ukraine

نوین شیکرپا گیانا گودرم
نوین شیکرپا گیانا گودرم

By

Published : Mar 18, 2022, 8:05 PM IST

Updated : Mar 18, 2022, 8:32 PM IST

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے بتایا کہ خارکیف میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے آخری سال کے طالب علم نوین شیکرپا، جو 1 مارچ کو یوکرین میں روسی گولہ باری کے سبب ہلاک ہوئے تھے، کی جسد خاکی 20 مارچ بروز اتوار کو بنگلورو ہوائی اڈے پر پہنچے گی۔ Body of Indian student killed in Ukraine

بومائی نے نامہ نگاروں کو بتایا، "نوین کی لاش اتوار کو صبح 3 بجے بنگلورو پہنچے گی۔"

بشکریہ ٹویٹر

خارکیف شہر میں میڈیکل کے چوتھے سال کے طالب علم، نوین کو اس وقت ہلاک کر دیا گیا جب وہ کچھ کھانا اور پانی لانے کے لیے بم شیلٹر سے باہر نکلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Student Died in Ukraine: یوکرین میں بھارتی طالب علم ہلاک

کرناٹک کے ہاویری کے رانیبینور تعلقہ کے چلگیری گاؤں کا رہنے والا 22 سالہ طالب علم شیکرپا گیانا گوڑا کا دوسرا بیٹا تھا۔ گیانا گوڑا، جو اپنے بیٹے کی لاش کو آخری رسومات کے لیے ہندوستان لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 18, 2022, 8:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details