بنگلور: کرناٹک میں ایک جانب سماج دشمن عناصر اسلام اور مسلم مخالف نفرت انگیز بیانات دیئے جارہے ہیں، تو دوسری جانب مسلم نوجوان مختلف عبادتگاہوں میں خون عطیہ کیمپ منعقد کرکے انسانیت و محبت کو عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
بنگلور: عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد شہر بنگلور کی مسجد قادریہ کے علاوہ کئی علاقوں کی عبادت گاہوں میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیے گئے، یہ خون بلا کسی تفریق دین ہر ضرورت مند انسان کے استعمال میں آسکے اور اس سے جانیں بچ سکیں گی۔
کرناٹک میں کووڈ پروٹوکال کے تحت عید میلاد النبیﷺ کا جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، تاہم عید کی مناسبت سے شہر بنگلور کی تقریباً 30 تنظیموں نے متحدہ طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا۔