اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگلور: مسجد فضل میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

مسجدوں کو نہ صرف نمازوں تک محدود رکھا جائے، بلکہ ان میں زمانہ صحابہ کی طرح یونیورسٹی، کورٹ و تمام تر خدمت خلق کا مرکز بناییں، اس پیغام کے ساتھ شہر کی اقرا اکیڈمی کے نوجوانوں کی جانب سے مقامی 'مسجد فضل' میں ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

بنگلور: مسجد فضل میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
بنگلور: مسجد فضل میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Mar 30, 2021, 9:06 PM IST

اس موقع پر خون عطیہ کیمپ کے کنوینر فہد ارشد نے بتایا کہ' مسجد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد خالص خدمت خلق ہے، انہوں بتایا کہ اس کیمپ میں کل 61 خون کے یونٹس جمع ہوئے ہیں۔

بنگلور: مسجد فضل میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
اس موقع پر اقرا اکیڈمی کے رکن محمد ادریس نے بتایا کہ مسجد میں منعقد خون عطیہ کیمپ میں غیر مسلم برادران نے بھی خون عطیہ دیا ہے۔ اس موقع پر فہد ارشد نے متولیان مساجد و ائمہ کرام سے اپیل کی کہ وہ مساجد کو خدمت خلق کا مرکز بنائیں کیونکہ یہاں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details