اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی کے ریاستی اقلیتی سیکرٹری کا دورہ یادگیر - اقلیتی مورچہ

ریاستی اقلیتی مورچہ کے سکریٹری ڈاکٹر شاہین نے کہا کہ' بی جے پی پارٹی سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس پر چلنے پر یقین کرتی ہے'۔

BJP State Minority Secretary visit to yadgir
بی جے پی کے ریاستی اقلیتی سیکرٹری کا دورہ یادگیر

By

Published : Oct 19, 2020, 8:22 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع بی جے پی دفتر میں ریاستی اقلیتی مورچہ کے سیکریٹری ڈاکٹر شاہین کے دورہ پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

بی جے پی کے ریاستی اقلیتی سیکرٹری کا دورہ یادگیر

اس موقع پر ضلع یادگیر میں بی جے پی پارٹی کی جانب سے ریاستی سیکریٹری ڈاکٹر شاہین کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر بی جے پی کے ضلعی صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی نے استقبال ان پرجوش استقبال کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی اقلیتی سیکریٹری مورچہ ڈاکٹر شاہین نے کہا کہ' بی جے پی پارٹی 'سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس' پر چلنے پر یقین کرتی ہے۔

انہوں نے تمام اقلیتی مورچہ سے منسلک تمام عہدے داران سے خطاب میں کہا کہ پارٹی میں صرف عہدہ لے کر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوتا پارٹی کے لیے عوامی فلاحی کام کرنا ہی ایک رہنما کی نشانی ہے، جب تک ہم عوام کے بیچ میں جاکر عوام کے مسائل کو حل نہیں کریں گے تب تک لوگوں کا ہم پر اعتماد نہیں بڑھے گا۔

مزید پڑھیں:

جمہوریت کو بچانے کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا: ڈاکٹر قاسم رسول الیاس


اس موقع پر ضلع یادگیر کے بی جے پی اقلیتی صدر ریاض احمد نے کہا کہ' ضلع اقلتی باڈی کو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا اور ساتھ ہی تعلقہ جات میں بھی بی جے پی اقلیتی باڈی کی تشکیل عمل میں آئے گی۔اس موقع پر بی جے پی رہنما حسین باشاہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details