ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کرناٹک وقف بورڈ کے دفتر کے باہر بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کی جانب سے بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بی جے پی رہنما انور مانیپاڈی کی قیادت میں کئے گئے اس احتجاجی مظاہرے میں 3 اہم مطالبات کو رکھا گیا۔
مظاہرین نے یہ مطالبہ کیا کہ وقف رپورٹ یعنی انور مانیپاڈی رپورٹ کی سی بی آئی سے جانچ کروائی جائے اور ساتھ ہی کرناٹک وقف بورڈ کو معطل کیا جائے۔ احتجاجیوں نے مظاہرے کے دوران یہ بھی مطالبہ کیا کہ اوقاف کی جائیداد میں ہوئی بدعنوانی کی جانچ کی جائے، مزید ان میں ملوث افراد پر قانونی کارروائی کی جائے۔