اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگلورو تشدد ایک سیاسی سازش: اعجاز علی

کانگریس و ایس ڈی پی آئی کے مقامی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اورمجسٹریٹ انکوائری کے علاوہ بنگلورو کرائم برانچ بھی تحقیقات کررہی ہے۔

بنگلورو تشدد ایک سیاسی سازش: اعجاز علی
بنگلورو تشدد ایک سیاسی سازش: اعجاز علی

By

Published : Sep 5, 2020, 1:24 PM IST

Updated : Sep 5, 2020, 3:17 PM IST

فیس بک پر پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کیے جانے کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی سلمز علاقے میں پیش آئے تشدد کے متعلق طرح طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں، شہر کی کئی اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ یہ آنے والے انتخابات کے پیش نظر ایک منظم سیاسی سازش ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن و کانگریس کے رہنما اعجاز علی نے بتایا کہ یہ تشدد ایک منظم سازش کا نتیجہ ہے، انہوں اشارے کنایے میں یہ بھی کہا کہ علاقے کے سابق رکن اسمبلی کا بھی اس تشدد میں ہاتھ ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سابق اور موجودہ رکن اسمبلی کے درمیان تلخیاں رہی ہیں۔

بنگلورو تشدد ایک سیاسی سازش: اعجاز علی

واضح رہے کہ فساد زدہ علاقے سلمز ہیں اور اس تشدد میں ہلاک شدہ افراد و گرفتار شدہ افراد غریب و مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ایسے مقامی افراد پر ریاست میں حکمراں جماعت جے پی نے یو اے پی اے پر الزام لگایا ہے جو کہ شدت پسندانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمین پر لگایا جاتا ہے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 3:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details