ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے ساتھ ملاقات کے بعد ریاستی وزیر سدھاکر نے بتایا کہ اس ملاقات میں لاک ڈاؤن کے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی لہذا لاک ڈاؤن میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور لوگ اپنی عام زندگیوں میں لوٹ سکتے ہیں بشرطیکہ کووڈ-19 سے بچاؤ کے تمام تر ہدایات پر عمل کیے جائیں۔
سدھاکر نے مزید بتایا کہ بروز اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ روزانہ رات 8 بجے تا صبح 5 بجے تک امتناعی احکامات نافذ رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق تفصیلی رہنما خطوط منگل کو جاری کیے جائیں گے۔