اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: 'قوم کی لڑکیاں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں' - بزم نسواں نے لڑکیوں کو وضیفہ دیا

ہر برس کی طرح اس برس بھی شہر کی قدیم تنظیم 'بزم نسواں' کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپیوں کی اسکالر شپ غریب و مستحق لڑکیوں میں تقسیم کی گئی۔

'قوم کی لڑکیاں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں'

By

Published : Sep 4, 2019, 11:00 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:40 AM IST

حکومت کی مختلف رپورٹز میں یہ برسوں قبل ہی عیاں ہو گیا ہے کہ ہر میدان اور شعبے میں مسلمانوں کے حالات پچھڑے طبقات سے بھی گئے گزرے ہیں۔

اس موقع پر بزم نسواں کی چئیرمین حسنی شریف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تعلیمی اعتبار سے مسلم سماج نہایت ہی پسماندہ ہے جو کہ ایک افسوس کا مقام ہے۔ اس سلسلے میں بزم نسواں سے اس مقصد کے ساتھ کہ قوم کی غریب و مستحق بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں ہم پچھلے 32 برسوں سے انہیں اسکالرشپ دیتے آ رہے ہیں اور اس عرصے میں اب تک 60 ہزار سے زائد طلباء کو اسکالرشپ دے چکے ہیں۔

'قوم کی لڑکیاں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں'

حسنی شریف نے کہا کہ ہر بچی لائق بنے، صرف پی یو سی بی کام و بی اے تک اپنی پڑھائی محدود نہ کر اعلیٰ پیشہ وارانہ کورسز جیسے انجنیئرنگ، میڈیکل، جرنلزم، وغیرہ میں داخلہ لے کر دنیوی اعتبار سے آگے بڑھیں اور اپنی اور اپنے خاندانوں کی زندگیوں کو سنواریں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر پروگرام میں شرکت کر رہے سیکرٹری برائے وزارت اقلیتی امور ابراہیم اڈور نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مسلم سماج ملک بھر میں تعلیم ہی نہیں بلکہ ہر اعتبار سے پچھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی اقلیتی بہبود کی اسکیموں کا خاص طور پر اسکالرشپس کا بھر پور فائدہ اٹھائیں اور تعلیمی میدان میں آگے آئیں۔

ابراہیم اڈور نے بتایا کہ قرون وسطیٰ بھارت میں مسلمان بہترین ہنر کے لئے خوب جانے جاتے تھے، اگر اس ہنر کو عمدہ تعلیم کا بھی ساتھ ہو تو قوم کے نوجوان دوبارہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو عمل پیرا کر معاشرے و ملک میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

ابراہیم اڈور نے بزم نسوان کی خدمات کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ مزید این جی اوز آگے آئیں اور سرکاری اسکیموں کو غریب عوام تک پہونچائیں کہ قوم و ملت کا ہر مستحق فرد اس سے استفادہ کرسکے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details