اردو

urdu

ETV Bharat / city

ضمانت کے بعد بھی ملزمین کی رہائی میں دشواریاں - ملزمین کی رہائی

گزشتہ برس بنگلورو میں ہوئے تشدد کے بعد بھی ملزمین کو اپنی رہائی میں سخت دشواریاں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضمانت کے بعد بھی ملزمین کی رہائی میں دشواریاں
ضمانت کے بعد بھی ملزمین کی رہائی میں دشواریاں

By

Published : Feb 2, 2021, 8:36 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں گزشتہ برس اگست میں پیش آئے تشدد کی تحقیقات کے دوران تقریباً 400 افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان میں بیشتر افراد پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات کے علاوہ غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تاہم ان ملزمین کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کا اس واقعے میں کوئی کردار نہیں ہے۔

ضمانت کے بعد بھی ملزمین کی رہائی میں دشواریاں

اس سلسلے میں ایسے بے قصوروں کی رہائی کے سلسلے میں کئی سماجی اور وکلاء کی تنظیمیں متحرک ہیں۔

گزشتہ برس بنگلورو میں ہوئے تشدد کے بعد بھی ملزمین کی رہائی میں سخت دشواریاں کا سامنا ہے

اس بیچ شہر کے کریمینل لائر ایڈووکیٹ انیس علی خان 99 غیر یو اے پی اے ملزمین کی ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انیس علی خان 99 غیر یو اے پی اے ملزمین کی ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں

واضح رہے کہ ضمانت مل جانے کے باوجود ان ملزمین کی رہائی دشوار اس لیے نظر آرہی ہے کہ ان میں کئی ملزمین پر ایک سے زیادہ کیسز درج ہیں۔

ضمانت مل جانے کے باوجود ان ملزمین کی رہائی مشکل

ان میں سے کسی پر چار کیسز، آٹھ کیسز حتی کہ کسی کسی پر 25 کیسز بھی درج کیے گئے ہیں اس کے علاوہ شیوریٹی کا بھی ایک بڑا مسئلہ در پیش ہے۔

ملزمین کے اہل خانہ کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنما عبید اللہ شریف نے گزارش کی

اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنما عبید اللہ شریف نے مسلم سیاسی قائدین و مسلم قانون ساز فورم سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے کو اسمبلی اور کونسل میں اٹھائیں تا کہ بنگلورو تشدد کے ملزمین پر سے متعدد کیسز کو ہٹایا جائے اور ان کی رہائی یقینی بنائی جائے۔

کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنما عبید اللہ شریف

ABOUT THE AUTHOR

...view details