بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو میں ایک تیز رفتار آڈی کار ایک خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر کے مطابق تیز رفتار آڈی کار سڑک کنارے بجلی کے کھمبے سے جا کر ٹکرائی۔ اس حادثے میں کار میں سوار چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ دیے جبکہ ساتویں شخص کی موت ہسپتال لے جاتے وقت ہوگئی۔
جانکاری کے مطابق ہوسورو سے رکن اسمبلی کا بیٹا بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔ حادثہ کورمنگلا میں منگل کنونشن ہال کے قریب پیش آیا۔ معلومات کے مطابق ایک لگژری آڈی کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار تین خواتین اور چار مرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔واقعہ کے فورا، بعد پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کر معائنہ کیا۔