کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت سعودی عرب نے حرمین شریفین کے سفرپر پابندی عائد کی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ متعدد ممالک میں رہنے والے لوگ عجیب قسم کے اضطراب اور بے چینی میں مبتلا ہیں۔
روز بہ روز کورونا کے کیسز درج ہورہے ہیں۔ تو دوسری طرف مریضوں کے صحتیاب ہونے کی خبر سے قدرے راحت مل رہی ہے۔
ملک میں کئی افراد جو عمرہ کے مبارک سفر پر روانہ ہونے کے لئے عمرہ ایجنٹز کے پاس اپنے سفر کے ویزا کے لئے رقم جمع کی ہے۔ اب اس پر پابندی کے چلتے یہ زائرین پریشانی میں مبتلا ہیں۔ان کی ایجنٹز کے پاس جمع کی گئی رقم کا کیا ہوگا اور ان کے عمرہ کے سفر کا کیا ہوگا۔
پابندی پر عازمین عمرہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں انہیں سوالات کے جوابات دینے اور لوگوں کے ذہن پیدا ہورہے مغالطے کو دور کرنے کے لئے آج "کرناٹک اسٹیٹ عمرہ اسوسیشن"نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی اور لوگوں کے سوالوں کے جوابات دینے کی کوشش کی۔
اس موقع پر عمرہ اسوسییشن کے صدر نے کہا کہ عازمین عمرہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اس ماہ اواخر تک ویزا دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر وزیزا یا ایر لائینس کا ایسا کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے تو عازمین عمرہ کو رقم واپس کردی جائے گی۔