ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع شاہین گروپ اسکول میں سی اے اے کے خلاف طلبا نے ایک ڈرامہ پیش کیا تھا۔ اس ڈارمہ کو یوسف رحیم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا تھا جس کی پاداش میں ان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آج ضلعی عدالت نے یوسف رحیم کی ضمانت کو منظور کر لیا ہے۔
ان کے علاوہ شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عبدالقدیر کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کرلی ہے وہیں اسکول کی صدر معلمہ ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والی طلبا کی والدہ کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔ ان تمام کو بھی ضمانت مل چکی ہے۔