اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: 15 اگست کو بہوجن سماج پارٹی کی رکن سازی مہم - کرناٹک کے ضلع یادگیر

پارٹی کی میٹنگ میں مخلتف پارٹیوں و دیگر کارکنان کو بہوسجن سماج پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Yadgir
Yadgir

By

Published : Aug 11, 2020, 11:13 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے اولڈ گیسٹ ہاؤس میں بہوجن سماج پارٹی یادگیر کے ضلع کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلع یادگیر کے صدر تجمل حسین نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ریاستی بہوجن سماج پارٹی کے نائب صدر کے بی واسو نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی ضلع یادگیر کے صدر تجمل حسین نے کہا کہ 15 اگسٹ 2020 کو بہوجن سماج پارٹی کا یادگیر میں ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ جس میں مختلف پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور دیگر بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اس پروگرام میں بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی عہدیداران کے علاوہ ضلع کمیٹی کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ضلع نائب صدر پرشورام، ضلع سیکریٹری اشوک کے علاوہ یادگیر ضلع بہوجن سماج پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details