اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک ضمنی انتخاب: بی ایس پی بھی میدان میں - بی ایس پی بھی میدان میں

ضمنی انتخابات میں اتر پردیش کی بہوجن سماج پارٹی نے 2 اسمبلی حلقوں چکبالاپور اور ہنسور سے اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی ایس پی بھی میدان میں

By

Published : Nov 23, 2019, 5:13 PM IST

ریاست کرناٹک میں چند ماہ قبل کانگریس و جے ڈی ایس کے 17 باغی ارکان اسمبلی نے مخلوط حکومت کو گرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ان ارکان اسمبلی کو اس وقت کے اسمبلی اسپیکر نے نااہل قرار دیا تھا جس کے نتیجہ میں ضمنی انتخابات کا اعلان ہوا۔

بی ایس پی بنگلورو سینٹرل کمیٹی کے صدر سیف ساحل

ضمنی انتخابات میں اتر پردیش کی بہوجن سماج پارٹی نے 2 اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی ایس پی بنگلورو سینٹرل کمیٹی کے صدر سیف ساحل نے کہا کہ چک بالاپور اسمبلی حلقہ سے نارائن سوامی اور ہنسور حلقہ سے امتیاز بطور امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بی ایس پی نے نہایت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان دو اسمبلی حلقوں کو اس لیے منتخب کیا ہے کہ وہاں انکے کامیاب ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

بی ایس پی بنگلور کے کوآرڈینیٹر شری کرشنا کہا کہ ان ضمنی انتخابات کی ہرگز ضرورت نہ تھی، چند ارکان اسمبلی نے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے اپنی پارٹیوں کےساتھ ہی نہیں بلکہ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور ایک سیکولرحکومت کو گراکر فرقہ پرستوں کے ساتھ ہوگئے، ان نااہل ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ میں تو سزا نہیں ملی لیکن یہ اختیار اب عوام کے ہاتھ میں ہے کہ انہیں سبق سکھائیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں 5 دسمبر 2019 کو پندرہ ریاستی اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں اور نتائج کا اعلان 9 دسمبر کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details